فلم’گول مال اگین‘نے ریلیز کے پہلے دن 33کروڑ کما لئے

October 23, 2017

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) نامور بھارتی اداکاراجے دیوگن،ارشد وارثی ، تشار کپوراور شریاس تلپاڈی کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بولی وڈ فلم’گول مال‘ کی سلور اسکرین پر واپسی نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیاہے۔جی ہاں،2006میں بننے والی بولی وڈ کی کامیڈی فلم ’گول مال‘کی چوتھی کڑی’گول مال اگین‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 33کروڑ کا بزنس کیا جبکہ رواں سال ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلموں میں یہ پہلی فلم ہے جس نے اپنی ریلیز کے آغار پر باکس آفس پر بہترین بزنس کیاہے اورفلمی پنڈتوں کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ فلم اپنی ریلیزکے پہلے ہفتے میں75کروڑ تک کا بزنس کر سکتی ہے۔ روہٹ شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو، شریاس تلپاڈی سمیت بولی وڈ کی معروف اداکارہ تبو اور شوخ وچنچل پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانی لیور، مکیش تیواری، سنجے مشرا، نیل نیتن مکیش شامل ہیں۔ واضح رہے روہت شیٹی اور سنگیتا آہر کی پروڈیوس کردہ بولی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم ’گول مال اگین‘20اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔