سلطان جوہر جونیئر ہاکی،بھارت کی فتح

October 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساتویں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹور نامنٹ اتوار سے جوہر بارو ملائیشیا میں شروع ہوگیا پہلے روز بھارت نے جاپان کو3-2سے ہرادیا، پیر کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں امریکا اور برطانیہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا میچ بھارت اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔