نیویارک میں سالانہ ہیلووین ڈاگ پریڈ کا انعقاد

October 23, 2017

دنیا بھر میں ہیلووین تہوار کی مناسبت سے نہ صرف منفرد پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے بلکہ اس حوالے سے مختلف تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں جس میں لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

امریکی شہر نیو یارک میں بھی ہیلووین کی مناسبت سے سالانہ ڈاگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا دس ہزار کتوں نے منفرد کاسٹیومز زیب تن کئے اپنے مالکان کے ہمراہ بھر پور شرکت کی۔

نیویارک کے ٹامپکن اسکوائر پارک میں ہرسال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس 27ویں سالانہ ہیلووین ڈاگ پریڈ کے دوران جہاں کچھ شرارتی کتے مینینز،پائریٹ، شیر، مجسمہ آزادی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روپ دھارے ہوئے تھے وہیں کچھ ننھے ڈوگی زومبیز، کروس شپ، بس سمیت منفرد کرداروں کا روپ دھارے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے جبکہ اس دوران کتوں کے درمیان مختلف مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔