پبلک اسکولز اور دینی مدارس کا ملاپ وقت کی ضرورت ہے،قاری عثمان

October 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ دینی اور عصری تعلیم حاصل کرنے والے بچے ملک اور قوم کے مستقبل کے معمار ہیں، پبلک اسکولز اور دینی مدارس کا ملاپ وقت کی ضرورت ہے، قرآن کریم کے حفظ کو لازم کرنے والے پبلک اسکولز کا معیار سب سے اعلی ہو گا، وہ اسٹیل ٹاؤن میں الخیر اسلامک اسکول کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے، تقریب سے عمیر شاھد، مولانا حسن ربانی، مولانا ولی اللہ ہزاروی، ممتاز کالم نگار انور غازی، عبدالباسط جتوئی نذیر بھٹو، شفیق سرور، نثار احمد شر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر محمد الیاس خان ،مولانا احتشام الحق ،فضل الہی، مولانا حسین احمد، بادشاہ خان ،شفیق خان ،سرفراز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، اسکول کے پرنسپل شہریار شوکت نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسکول کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے کی پوری عبارت کو دوبارہ قانون کا حصہ بنوانے پر مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام کو زبردست الفاط میں خراج تحسین پیش کیا، قاری محمد عثمان نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ مکمل علوم نبوت ﷺ پڑھائے جائیں۔