حیسکو کا لائن اسٹاف ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،سی ای او

October 24, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیسکو انتظامیہ کی جانب سے45 اسسٹنٹ لائن مین اور لائن مین کی دوروزہ تربیتی ٹریننگ مکمل ہونے پر تربیت پانے والے ملازمین میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پرمہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو روزہ تربیتی کیمپ صرف اس لئے رکھا گیا کیونکہ لائن اسٹاف ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، یونین کے صدرعبداللطیف نظامانی نے کہا کہ اس تربیت سےکارکنوں کا حوصلہ بلند ہوگا، تقریب میں حیسکو چیف کے علاوہ ایڈیشنل چیف انجینئر، ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن اوریونین کے عہدیدار بھی موجود تھے۔