راچڈیل میں عورت کی لاش پائی گی

October 24, 2017

مانچسٹر(نیوزڈیسک)راچڈیل پولیس نے ایک عورت کے قتل کی تفتیش شروع کر دی - گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق گذشتہ رات پولیس کو اطلاع ملی کہ راچڈیل کے علاقے برچ کریسنٹ نیو ہے میں ایک مردہ عورت کی لاش پائی گئی ہے - پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور39سالہ عورت کی لاش کو قبضے میں لے کرہسپتال پہنچایا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئ - عورت کی موت ایک معمہ بنی ہوئی ہے لیکن اس بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ عورت کو قتل کیا گیا ہے - تاہم انکوائری شروع کر کے ایک مشتبہ شخص کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس حقائق و واقعات کا جائزہ بھی لے رہی ہے - پولیس کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے اور اس کا کسی دوسرے واقعہ سے تعلق بظاہر نظر نہیں آتا لیکن پھر بھی پولیس کی کوشش ہے کہ وہ جرائم کی روک تھام میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائے -