موبائل فون کا دیوانہ گوریلا

November 15, 2017

موبائل فون نے جہاں انسانوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے، وہیں اب گوریلے بھی اس بخار میں مبتلا نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں ایسا ہی ایک دلچسپ منظر امریکی ریاست کینٹکی کے لوئزویلے چڑیا گھر میں نظر آیا، جب جیلینی نامی ایک گوریلا مادہ گوریلوں کی تصاویر دیکھ کر خوش اور ہاتھ سے اگلی تصویر دکھانے کی فرمائش کرتاپایا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے جیلینی کہہ رہا ہوکہ بھائی یہ تو دیکھ لی ہے اب اگلی تصویر دکھاؤ ۔