کافی کا استعمال دل کو مختلف عارضوں سے محفوظ رکھتا ہے

November 15, 2017

امریکی ریاست کولاراڈوکے ماہرین اور امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن نے ایک تحقیق کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ کافی کااستعمال دل کے عارضوں سے محفوظ رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دن بھر میں تین کپ کافی پینے سے دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات میں آٹھ فیصد کمی ہوسکتی ہے۔

یہاں تک کے دن میں چار کپ کافی پینے والے افراد منہ کے کینسر سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور وزن میں کمی کا باعث بھی بنتی ہے

تو جناب اب روزانہ کافی پیئیں اور دل کے جان لیوا امراض سمیت سیگر کئی امراض سے بھی چھٹکارا پائیں۔