ہالی ووڈڈرامہ فلم اسمال ٹائون کرائم کا پہلاٹریلرجاری

November 16, 2017

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈڈرامہ فلم اسمال ٹائون کرائم کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایشوم نیمزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خاتون کی لاش ملنے پر اس کے قاتلوں کی تلاش میں نکل پڑتا ہے اور اس ہی دوران اس کا خاندان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جان ہاکس،اوکتاویا اسپینسر،اینتھونی اینڈرسن،کلفٹن کولنز،سیٹی لوٹز،مائیکل ورٹن اور جیمز لیفرٹے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جان جے کیلے کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم آئندہ چند روز میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔