حسن ، حسین نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،نیب

November 17, 2017

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے معاملے میں نیب لاہور نے نوازشریف کے دو نوں صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ۔

نیب لاہور نے سابق وزیراعظم کے بیٹوں سے متعلق سفارش محکمے کے ہیڈکوارٹر کو بھیج دی ،جس میں لکھا ہے کہ دونوں ملزمان ایوان فیلڈ پراپرٹیز کیس میں مطلوب ہیں۔

ذارئع کے مطابق نیب لاہور نے ایک خط کے ذریعے حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی یاد دہانی کرائی ہے ،جو محکمے کے ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہوگیا ہے ۔