جنوبی کوریا:خفیہ ایجنسی کے دو سابق سربراہ رشوت دینے کے الزام میں گرفتار

November 17, 2017

جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے دو سابق سربراہوں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہوں پر خرد برد ،رشوت سمیت مختلف الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

نیم جے جون اور لی بیونگ کی نے عہدوں میں برتری کیلئے 3.63 ملین ڈالر کی رشوت دی ، یہ رقم سابق صدر پارک گئین ہئی کے دور میں ان کے ساتھیوں کودی گئی ۔

سیئول کی سینٹرل ڈسٹرکٹ عدالت نے سابق انٹیلی جنس سربراہوں کی گرفتاری کےوارنٹ کی منظوری دی تھی ،دونوں 2013 سے 2015 کے دوران انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ رہے۔