امریکا: نیویارک میں اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی

November 18, 2017

امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی ہے۔

مین ہٹن کے علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد آگ اور اس سے اٹھنے والے دھویں کے بادل دور دور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گیا جس نے حفاظتی اور آگ بجھانے کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، نہ ہی تاحال آگ کے نتیجے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

مین ہٹن کے علاقے میں جس عمارت میں آگ لگی ہے وہ 6منزلہ ہے، عمارت کی پہلی منزل پر اسٹورز اور دوسری سے چھٹی منزل تک رہائشی اپارٹمنٹس ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 170سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں، جنہیں تیز ہوا کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔