کراچی میں 3موٹرسائیکل چور سمیت 12 گرفتار

November 18, 2017

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 موٹرسائیکل چور سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات، موٹرسائیکل اورمضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔جبکہ گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے میں دوملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔


گلشن اقبال بلاک 8 میں شہری سے لوٹ مارکرنے والے دوملزمان کو مقابلے بعد زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا، پولیس نے لانڈھی نمبر ایک میں کارروائی کرکے رنگے ہاتھوں ڈکیتی کرنے والے 2ملزمان فاضل اور فہیم کو گرفتار کرکے اسلحہ،نقدی اور دو موٹرسائیکلوں کو تحویل میں لے لیا۔

لائنزایریا سے پولیس نے 50سےزائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث بلال کو گرفتار کرکےاسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی،ملزم بلال کے دوساتھی پولیس مقابلے میں پہلے ہی مارے جاچکے ہیں ۔

سرجانی سیکٹر7سی سے پولیس نے گٹکا فروش،بلدیہ ٹاؤن کوثر چوک سے4منشیات فروش اور اورنگی ٹاون سے ملزم اکرم کو گرفتارکرلیا۔

گلبرگ میں پولیس نے 3موٹرسائیکل لفٹر کو بھی گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سےنقدی ،منشیات،مضر صحت گٹکا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ۔