اداکارہ زائرہ وسیم کو بھارت کا دوسرا نیشنل ایوارڈ مل گیا

November 18, 2017

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دنگل سے کم عمری میں ہی مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے ایک بار پھر بھارت کا نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی شاندار اداکاری کے کم عرصے میں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی ادکارہ زائرہ وسیم نے کئی بالی ووڈ اداکاراؤں کا پیچھے چھوڑتے ہوئے نیشنل ایوارڈ سمیت کئی مختلف ایوارڈز اپنے نام کئے ہیں ۔

عامر خان کی فلم 'سیکرٹ سپر اسٹار میں بہترین اداکاری کرنے پر بھارتی صدر شری رام ناتھ کووند نے انہیں فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار ‘‘کے لیے ’’بہترین چائلڈ اداکارہ‘‘کے دوسر ے نیشنل ایوارڈ سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’سیکریٹ سپرا سٹار‘‘توقع کے برعکس باکس آفس پر صرف 62 کروڑ کی کمائی ہی کرسکی تھی لیکن شائقین کی جانب سے زائرہ وسیم کی اداکاری کو بیحد سراہا گیاتھا۔