تیز رفتار کاراسٹاپ پر کھڑے لوگوںپر چڑھ گئی، میاں بیوی جاں بحق، 3 نوجوان گرفتار

November 20, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں مختلف حادثات اور واقعات میں بچے سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح ڈیفنس سے بلوچ کالونی کی جانب جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث اوور ٹیک کرتے ہو ئے بے قابو ہوکر بس اسٹاپ پر کھڑے راہ گیروں پر چڑھ گئی ،پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے ایک مرد اور 2خواتین کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال جبکہ کار میں سوار 3لڑکوں خضر ،ولید اورحیات کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، حادثے میں 72سالہ حاجی عبدالعزیز ولد عبداللہ اور 65سالہ رفیقن بی بی زوجہ حاجی عبدالعزیز جاں بحق ہوگے جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 45سالہ ثریا کے نام سے ہو ئی ہے،گرفتار نوجوان طارق روڈ کے رہائشی، آپس میں دوست اور نجی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں،علاوہ ازیں بلوچ کالونی کے علاقے ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 23سالہ جہانزیب نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے اسپتال میں دم توڑ دیا،زخمی کی شناخت 20سالہ شاہد ولد مرید حسین کے نام سے ہو ئی ہے، ڈیفنس سی ویو کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد الٹ گئی ،حادثہ میں 30سالہ مزمل جاں بحق 28سالہ خرم زخمی ہوگیا ،پولیس نے کار کے مالک محمود کو گرفتار کر کے کار کو قبضے میں لے لیا ہے،گارڈن کے علاقے نشتر روڈ پر ٹریفک حادثے میں 2سالہ حماد شدید زخمی ہو گیا جس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے اسپتال میں دم توڑ دیا،گھگھر پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 45برس کا نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ، لاش کو شناخت کے لئے سرد خانے منتقل کردیا ہے،دریں اثنا ڈیفنس کے علاقے فیز 2میں واقع زیر تعمیر عمارت کی چھت پر کام کرتے ہو ئے زمین پر گرنے سے 55سالہ یونس مزدور شدید زخمی ہو گیا،آبائی تعلق پنجاب سے تھا ۔