کٹی پہاڑی کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچے سمیت 2افراد زخمی

November 20, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کٹی پہاڑی کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے سمیت 2افراد زخمی ہو گئے ،پولیس نے 3افراد کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک Rکٹی پہاڑی کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر بچے سمیت 2افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتےپر پولیس نے موقع پر پہنچ کر 3افراد کو حراست میں لے لیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 11سالہ کامران ولد اجمل اور 25سالہ مبین ولد حاجی ثواب کے نام سے کی گئی، زخمیوں کے ہاتھ میں گولی لگی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔