سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے

November 20, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج پیر کو دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہونگے، ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیرصدارت سہ پہر تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہو گا، سینٹ میں اہم قومی سازی بھی متوقع ہے۔