پشاورمیں موسم سرما کی خاص سوغات میٹھی حلیم

November 20, 2017

پشاور کی پہچان چپلی کباب اور تکہ کڑاہی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہاں کی میٹھی حلیم بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی جو موسم سرما کی خاص سوغات ہے۔

میٹھی حلیم کی اکلوتی دکان پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازارکے قریب واقع ہے، گندم، چاول، گوشت اور 7قسم کی دالوں سے تیارہونے والی میٹھی حلیم پشاور کی خاص سوغات ہے۔ جسے انڈے اور دیسی گھی کا تڑکہ لگاکر اس میں چینی ملائی جاتی ہے تو اس کی مہک سے کھانے کو دل مچل جاتا ہے۔

یہ کھانا بھی ہے اور ایک طرح کا ٹانک بھی جسے لوگ پسند کرتے ہیں۔

میٹھی حلیم میںکوئی انڈا اور گھی ڈلواتا ہے تو کوئی ملائی اورخشک میوے بھی ملاکر کھاتا ہے۔

سرد موسم میں جسم کو گرم رکھنےکےلئے حلیم مفید ہے۔ کھانے والے کہتے ہیں کہ میٹھی حلیم کھانے سے جسم کا پرانا درد بھی کم ہوتا ہے۔