فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر ٹوکا پوسٹر جاری

November 20, 2017

بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘‘کا پوسٹر جاری کردیا ہے جس میں ٹائیگر شیروف مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہر کی 2012 کی بلاک بسٹر فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کو فلم بینوں نے بے انتہا پسند کیا تھا، فلم میں کرن جوہر نے 3 نئے نوجوان اداکاروں سدہارتھ ملہوترا، ورون دھون اور عالیہ بھٹ کو متعارف کرایا تھا اور مداحوں کی جانب سے تینوں نوجوان اداکاروں کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔

فلم کی بھرپور کامیابی کے بعد کرن جوہر نے ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا جس میں مرکزی کردار کے لیے ٹائیگر شروف کو کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ ہیروئن کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔

واضح رہے یہ فلم اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔