گھوٹکی،ایف ایف سی کے زیراہتمام گندم کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر سیمینار

November 21, 2017

گھوٹکی(نامہ نگار) ایف ایف سی کے زیراہتمام گندم کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد کھوسو ریجنل ہیڈ سکھر ایف ایف سی ، عبدلحمیدلودھی مینیجرفارم ایڈوائزری سینٹر ، رسول بخش جونیجو ڈپٹی ڈاریکڑ زراعت سکھر ، صدر سندھ چیمبر آف ایگریکلچر سکھر شہزادو خان چھجن ، زرعی ماہرمحمد طیب ، محمد اسد سمیت علاقے کے آبادگاروں نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ متوازن و متناسب کھاد کے استعمال سے گندم کی بھرپور پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ ربیع کے موسم کی آمد پر کاشتکاروں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے اس سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے تا کہ آبادگاروں کو گندم کی منافع بخش کاشت کے حصول کیلئے مفید مشورے فراہم کیے جاسکیں اور فصل کی فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ حاصل کرکے ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے۔