23 مارچ کو یوم پاکستان پر مشترکہ پریڈ کے انعقاد کا فیصلہ

November 21, 2017

اسلام آباد (حنیف خالد) مسلح افواج کے سربراہوں نے 23 مارچ 2018 کو یوم پاکستان کے موقعہ پر مشترکہ پریڈ کے انعقا د کا فیصلہ کیا ہے جسکے مہمان خصوصی پاکستان کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر ممنون حسین ہونگے۔ صدر مملکت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، مسلح افواج کے سربراہان مارچ پاسٹ کرنے والے دستوں سے سلامی لیں گے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان ایف ۔16طیارہ اڑاتے ہوئے فضائی مارچ پاسٹ کی ولولہ انگیز قیادت کریں گے اورافواج پاکستان کے دستوں کی مشترکہ پریڈ زیرو پوائنٹ اور فیض آباد کے درمیان واقع نئے وسیع و عریض گراؤنڈ میں سخت حفاظتی انتظامات میں منعقد ہوگی۔