شدید سردی کی لہر، قلات کا درجہ حرارت منفی سات

November 21, 2017

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ قلات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے جبکہ کالام میں کم از کم درجہ حرارت منفی 5، استور، گلگت میںمنفی 4، دیر،کوئٹہ اور اسکردو میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5، پشاور میں 6 ، لاہور میں 8اور کراچی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔