نوازشریف عدالتوں سے لڑنے کے بجائے مقدمے لڑیں،پی پی

November 22, 2017

پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ہمیں جمہوریت کا درس دینے والے نوازشریف اپنی اداوں پر غور کریں،عدالتوں سے لڑنے کے بجائے وہاں اپنے مقدمے لڑیں ۔

ترجمان پی پی چوہدری منظور نے نوازشریف کی تنقیدپر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کوقربان نہیں کیا، جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں،جن کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نا ہو وہ دوسروں پرالزام لگاتے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہےتوچور،اسمگلراورڈاکو بھی پارٹی بنالیں گے،اگر ایسا چلتا رہا تو ایک وقت آئے گا کہ وہ لوگ پارلیمنٹ کو یرغمال بنالیں گے ۔

ترجمان پی پی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں طعنہ دینےوالے نوازشریف نے محترمہ شہید کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا،وہ مشرف سے معافی مانگ کر بھاگ گئے ،جمہوریت کے لئے لڑائی ہم نے لڑی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے غداری کے مقدمے کے باوجود مشرف کو باہرجانے دیا،جس کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہوتا وہ دوسروں پر الزام لگاتا ہے ۔