بدکردار پارٹی سربراہ ہوسکتا ہے تو نااہل کیوں نہیں؟رانا ثنا

November 22, 2017

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بدکردار شخص پارٹی کا سربراہ ہوسکتا ہے تو نااہل شخص بھی ہوسکتا ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نےعمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جمہور مخالف کردارکے طورپر سامنے آئے ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ پارلیمنٹ نےنواز شریف کو جمہوریت مخالف قوتوں کیلئے مزاحمت کااستعارہ بنادیا ہے،2018ء میں 21کروڑ عوام بھی یہی فیصلہ سنائیں گے ۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ زرداری صاحب پہلے کسی اور کی اینٹ سے اینٹ بجانے پر تلے ہوئے تھے،اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے پر تل گئے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں دھرنہ دینےوالوں کو مشورہ دیا کہ وہ پریڈ گراونڈ جاکر اپنا شوق پورا کرلیں ، علماء کمیٹی سے مذاکرات کےبعد زاہد حامد کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوجائے گا۔