آرمی چیف کی میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

November 22, 2017

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عظیم قربانی پر شہید اور ان کے خاندان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کور ملٹری پولیس ٹریننگ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل انوار علی حیدر کو کرنل کمانڈنٹ ملٹری پولیس کور کے بیجز لگائے۔

آرمی چیف نے ایف سی خیبر پختونخوا ساوتھ کے ہیڈ کوارٹرز اور ڈیفنس سروسز گارڈ کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف کو ایف سی کی آپریشنل تیاریوں، جاری آپریشن میں پیشرفت ، اورٹریننگ پر بریفنگ دی گئی۔