پروپیگنڈا کیاگیا مولوی صاحبان خواتین کے حقوق نہیں مانتے،فضل الرحمٰن

November 23, 2017

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی میں حقوق نسواں کے نام سے بل آئے،پروپیگنڈا کیاگیا کہ مولوی صاحبان خواتین کے حقوق نہیں مانتے،حقوق کی تشریح پراختلاف ہوتا ہے۔

مردان میںجلسے سے خطاب میں جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں قومی یکجہتی کی طرف جانا ہوگا،عدم یکجہتی پر2018الیکشن کا منظر پاکستانی قوم نہیں دیکھ سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلےکہاتھا پانامامسئلے کے اندر کچھ خطرات دیکھ رہا ہوں،عالمی قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم بنانا چاہتی ہیں،پاناماپوری دنیا کا مسئلہ تھالیکن پاکستان میں زور پکڑگیا۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ فیصلہ آنے کے ایک ہفتے بعد امریکی صدر کا بیان آیا،امریکی صدر نے پاکستان کیخلاف الزامات لگائے۔

انہوںنے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے شکایات ہوںگی،لیکن پاکستان کا استحکام پہلےہے۔