انڈونیشیا: جھیلوں کا پانی سبزاور کتھئی رنگ میں بدل گیا

November 23, 2017

بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔

انڈونیشیا میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب جھیلوں کا پانی اچانک سبزاور کتھئی رنگوں میں بدل گیا۔

انڈونیشیا کےپہاڑ پر واقع ایک جھیل کا پانی سبز جبکہ دوسری جھیل کا پانی کتھئی رنگ میں تبدیل ہوگیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ان جھیلوں کا رنگ اکثر تبدیل ہوتا رہتا ہے اور سیاحوں کو یہ یاد رکھنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آخری بار جھیل کا رنگ کیسا تھا جبکہ سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جھیل کے پانی کا رنگ بدلنے کی اصل وجہ جھیل میں موجود مختلف اقسام کے کیمیکل کی موجودگی ہے ۔