برطانیہ میں تیز ہواؤں نے طیاروں کی لینڈنگ مشکل بنادی

November 23, 2017

برطانیہ کے ائیر پورٹ پرتیز ہواؤں نے دو طیاروں کی لینڈنگ مشکل بنا دی ، برمنگھم انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے طیارے کے لئے کھٹن صورتحال پیدا کر دی۔

برطانیہ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارے لینڈنگ کیلئے رَن وے کی جانب بڑھنے لگے،طیارے تیز ہوا کے سبب اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور لینڈنگ کے دوران ہوا میں ڈولتے ہوئے نظر آئے۔

بمشکل لینڈنگ کو کامیابی سے ممکن بنا کر ماہر پائلٹ نے نہ صرف مسافروں کی زندگی کو محفوظ بنایا بلکہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا بھی ثبوت پیش کیا۔