پی ٹی اے کا سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم

November 26, 2017

پی ٹی اے نے ملک میں سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب کی بحالی کا حکم دے دیا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کھولنے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سایٹس فیس بک، ٹوئیٹر اور یو ٹیوب کو فیض آباد دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث بند کیا گیا تھا۔