جاپان میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل ڈرائیورلیس کارمتعارف

November 29, 2017

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں انسان جہاں نت نئی ایجادات سے آئے دن متعارف ہوتا ہے وہیں ان کے استعمال سے زندگی کئی گنا سہل بھی ہو جاتی ہے ۔

جاپان میں بھی ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی کی حامل ڈرائیورلیس کار متعارف کروائی گئی ہے جسے چلانے کیلئے کسی ڈرائیور کی خدمات نہیں لینی پڑتی بلکہ وہ خود کار انداز میں کودبخود سڑکوں پر دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دارالحکومت ٹوکیومیں ماہرین نے اس کارکی ڈرائیور کا تجربہ بھی کیا جو نہایت کامیاب ثابت ہوا۔

اس سیلف ڈرائیونگ کار نے انسانی دخل اندازی کے بغیر20کلو میٹر تک کا سفر خودکار انداز میں طے کیا جس میں12سنسرز اور12کیمرے نصب ہیں۔

آٹو سینسرزاور ڈرائیونگ سیٹ کے اوپر نصب کیمرہ کارمیں سوار مسافر کو کامیابی سے منزل تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوتاہے۔

تو اب اگر یہ کہا جائے کہ سڑکوں پر سفر کرنانہ صرف آسان ہوجائیگابلکہ گاڑی چلانے سے نا واقف افراد کوڈرائیونگ سیکھنے کی بھی ضرورت نہ رہے گی۔