لاہور: گوالمنڈی میں فائرنگ، 6 افراد زخمی

November 30, 2017

لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں محمدعابد، اصغر، عثمان، حمزہ، صادق اور لئیق شامل ہیں جنہیں، طبی امداد کے لیے میؤ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ بالی، چاندسیفی اور اسحاق نامی ملزمان نے کی، ملزمان نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے فائرنگ کی۔

ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔