فرانس میں شدید برف باری، سڑکیں بلاک

December 03, 2017

فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارف باری کے بعد جہاں ہر شے پر سفیدی چھا گئی وہیں سڑکیں بھی بلاک ہو گئیں۔

ان دنوں فرانس میں شدید سردی کی لہر جاری ہےجبکہ برف باری نے ہر شے جما دی ہےجس کے باعث مختلف علاقے برف کی وادی کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

سڑکوں پر برف جمع ہونے کے بعد حکام نے ٹرانسپورٹ کی روانی میں تاخیر کے الرٹ جاری کر دیئے ہیں۔

جہاں لوگوں کو سڑکیں بلاک ہونے پر مشکلات کا سامنا ہے وہیں کچھ لوگ اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔