امریکی سفارتخانہ کی منتقلی ،فلسطینی صدرکی ٹرمپ سے گفتگو

December 05, 2017

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ٹرمپ کو امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔

ترجمان فلسطینی صدر کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، امریکی صدر نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنےکے حوالے سے اپنے ارادہ سے صدرعباس کوآگاہ کیا۔

جس پر فلسطینی صدرمحمودعباس نے امریکی اقدام کے خلاف سنگین نتائج سے خبردار کیا اور ایسے کسی بھی اقدام کو امن عمل کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے اسے دنیا اور خطے کی سلامتی و تحفظ کے منافی قرار دیا۔