پی سی بی نے دہری پالیسی اپنا رکھی ہے، محمد آصف

December 09, 2017

فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ پی سی بی نے 2010ء اسکینڈل کے بعد کھلاڑیوں کی واپسی کے لئے دہری پالیسی اپنائی ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں محمد آصف کا کہناتھاکہ تین میں سے ایک کھلاڑی کو فوری طور پر ٹیم میں لے لیا باقی دو کو پوچھتے بھی نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ وہ بھرپور فارم میں ہیں اور فل ردھم کے ساتھ باولنگ کررہے ہیں اور آج بھی خود کو پہلے جیسا موثر محسوس کررہا ہوں ۔

محمد آصف نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز انہیں کم از کم کیمپ میں بلاکر چیک تو کریں کہ وہ کیسی بولنگ کررہے ہیں ۔