روسی صدرپیوٹن دوری مصر، ایٹمی بجلی گھرکی تنصیب کا معاہد طے

December 11, 2017

روس کے صدرپیوٹن مصرکےدورےپر قاہرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں مصری اور روسی صدور نےمصر میں نیوکلیئر پاوراسٹیشن کے منصوبے پر دستخط کردیئے ہیں۔

روسی صدرپیوٹن مصرکےسرکاری دورےپر پیر کو قاہرہ پہنچے،وہ اپنے دورہ مصرکےدوران مصری ہم منصب عبدالفتح السسی سےملاقات کریں گے،دونوں رہنمائوں کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امورپربات چیت ہوگی۔

ادھر روسی جوہری بجلی کی کمپنی کےسربراہ کا کہنا ہےمصر میں چار ری ایکٹرز پر مشتمل جوہری بجلی گھر2028-29تک مکمل ہوگا اور یہ 60سال تک خدمات فراہم کرےگا۔2015کےبعدسےروسی صدرکا یہ مصرکادوسرا دورہ ہے۔

اس سے قبل روسی صدر پیوٹن مصر آتے ہوئے شامی رہنمائوں سے ملاقات کے لیے دمشق میں کچھ وقت کے لیے ٹھہرے جہاں انھوں نے شام موجود روسی فوج کی جزوی واپسی کے احکامات بھی جاری کیے۔