بھارت کشمیریوں کیخلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے،مقررین

December 12, 2017

لوٹن(نمائندہ جنگ) لوٹن کمیونٹی عالمی یوم انسانی حقوق پر بین الاقوامی برادری سے یہ پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلہ کو رکوانے کے لیےاپنا کردار ادا کرے۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ کشمیر پر بھارتی مظالم ستر سالوں سے جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نےانسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پرکیا جس کی میزبانی اور نظامت کے فرائض پاکستان مسلم لیگ ن تحریک آزادی کشمیر ونگ کے چیئرمین سید حسین شہید سرور نے انجام دیئے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ حالیہ برسوں میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور ہزاروں جبری طور پر غائب کر دیے گئے ہیں، کشمیر میں بے شمار گمنام قبریں دریافت ہوئیں جن میں ماورائے عدالت قتل کے گئے افراد دفن ہیں۔ تقریب کےشرکاء میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ کے صدر نذیر احمد قریشی، کونسلرمحمد یاض بٹ، راجہ وحید اکبر، راجہ محمد اسلم خان، الحرا کےپروفیسر مسعود ہزاروی ، تحریک کشمیربرطانیہ کے قائم مقام صدر چوہدری محمد شریف، ظفر قریشی، راجہ محمد شبیرخان، مسلم کانفرنس کےشبیر حسین ، ممتاز بٹ، حسین و دیگر شامل تھے۔