ن لیگ اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، مفتی فضل احمد قادری

December 12, 2017

برمنگھم(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پر بہت سارے مقدمات ہیں ، ن لیگ اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہےاور قومی اور صوبائی اسملیوں سے استعفے آنا شروع ہوگئے ہیں۔جب تک اس ملک کے بڑے دشمنوں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جائے گا چھوٹے چور اور مجرم نہیں ڈریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کسی بھی معاشرے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔اب مزید اس ملک کو اس طرح چلایا نہیں جاسکتا، ایک ایٹمی ملک کو کرپٹ اور قاتل لوگوں سے صاف کرنا ہوگا۔