تمام طبقات کو علم کی روشنی عام کرنے میں کردار ادا کرنا ہو گا، ڈاکٹر فرخ جاوید

December 12, 2017

لاہور( خبر نگار) تعلیم عام کرنے کیلئے کمیونٹی کا کردار نہایت اہم ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو علم کی روشنی عام کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔تعلیم ہی سےمعاشرے سے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے۔ محکمہ لٹریسی معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو تعلیم کی روشنی دے رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لٹریسی ونان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ جاوید نے نجی ہوٹل میں محکمہ لٹریسی کی کمیونیکیشن سٹریٹجی کی تیاری کے حوالے سےمشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹرعصمت طاہرہ، سابق وزیرشاہین عتیق الرحمن اور ماہر تعلیم کی بڑی تعداد موجود تھی۔