سالڈ اسٹیٹ فزکس پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب

December 12, 2017

لاہور( خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسی لینس فار سالڈ سٹیٹ فزکس کے زیر اہتمام سالڈ اسٹیٹ فزکس پر چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی نجی ہوٹل میں افتتاحی تقریب ہوئی ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، ڈائریکٹر سالڈ اسٹیٹ فزکس پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نسیم ، ملکی و غیرملکی محققین اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہد کمال نے خطاب میں کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد محققین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے ۔