ایس ایچ او ممتاز آباد کو شو کاز نو ٹس،6 اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

December 12, 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدا لتی ا حکا مات کی تعمیل نہ کر نے پر تھانہ ممتاز آباد کو ایس ایچ او کو شو کاز نو ٹس جبکہ6پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیاہے، فاضل عدالت نے تھانہ ممتاز آباد میں درج منشیات کے مقد مہ سرکاربنام اسحاق حسین میں عدا لتی ا حکا مات کی تعمیل نہ یں کر نے پرایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد کوشو کاز نو ٹس جا ری کر تے ہو ئے14 دسمبر کو و ضا حت دینے اور تھانہ دہلی گیٹ میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام سعیداحمدمیں پیش نہیں ہونے پر سب انسپکٹروں منصور احمداور غلام مصطفیٰ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اقبال حسین، ہیڈکانسٹیبل منیراحمد،کانسٹیبلوں مجاہدحسین اورعثمان احمد کو27 دسمبرکو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے، سپیشل جج اینٹی کرپشن نے پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس میں ملوث 2 ملزموں سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرملتان باسط مقبول ہاشمی اورڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرسعیداحمدکی درخواست ضمانت خارج کرنے کاحکم دیاہے، ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمات میں ملو ث ایک مشتاق حسین کو 17 ماہ قید اور20 ہزارروپے جرمانہ، ملزم حیدرعلی کی درخواست ضمانت منظور کرکےرہاکرنے ،ملزم ظفرحسین کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرپولیس سے 18 دسمبرکوریکارڈ طلب کرنے، ملزم شہزاداحمد، امتیازحسین اور وقارحسین کواشتہاری قراردینے کاحکم دیاہے، ایڈیشنل سیشن جج نے سودخوری کامقدمہ درج نہیں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ صدرسے 3 جنوری کوجواب طلب کرلیاہے ،فاضل عدالت میں ملتان کے مقبول احمدنے درخواست دائر کی تھی ،فاضل عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام کی درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ مظفرآبادسے 22دسمبرکوجواب طلب کرلیاہے، عدالت میں ملتان کی صغراں بی بی نے درخواست دائر کی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے 2ملزموں علی رضا کا3 روزہ ، اسداللہ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ، ملزموں محبت علی،علی احمد،جاویدشاہ اور ملزم اللہ دتہ کوجوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانےکاحکم دیاہے، جج انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث روپوش رہنےوالی خاتون ملزمہ فاطمہ مائی کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر نےکاحکم دیاہے،دریں اثناءمذکورہ مقدمہ میں ملزمہ کے ایک بیٹے کو سزائے موت اور3 کو پہلے ہی اشتہاری قراردی جاچکاہے۔