پاکستان اسٹیل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس آج ہوگا

December 12, 2017

پاکستان اسٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کی مد میں گیارہ ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کیلئے پندرہ سو ایکڑ اراضی کی قیمت کا از سر نو تعین کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو یکمشت بقایاجات کی ادائیگی کیلئے گیارہ ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

بورڈ سے منظوری کے بعد پیکیج حتمی منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

بورڈ نے اسٹیل ملز کی اراضی پر سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کیلئے پندرہ سو ایکڑ اراضی کی قیمت کا از سر نو تعین کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس ضمن میں بورڈ اجلاس میں معاملہ دوبارہ اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں فی ایکڑ زمین ایک کروڑ تیس لاکھ روپے پر فروخت کرنے کی منظوری دی گئی تھی تاہم کراچی میں زمینوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب از سر نو تعین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل زمین کی قیمت کا تعین نج کاری کمیشن سے کرایا گیا تھا۔