ایف بی آر کے لاہوراسلام آبادسکھر میں تعینات ایڈیشنل کمشنرتبدیل

December 13, 2017

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چارایڈیشنل کمشنرزآف ان لینڈ ریونیوسروس کو لاہور اسلام آباد کراچی میں تبدیل کردیاگیاہے۔ محی الدین اسمٰعیل کوایڈیشنل کمشنرآئی آر۔ ریجنل ٹیکس آفس ۔II لاہور مقرر کیاگیاہے۔ سید مظہرحسین سیکرٹری ایف بی آر کو ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد تعینات کیاگیا۔ محمدعامرالیاس ڈپٹی ڈائریکٹرانٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن کوسیکرٹری آئی آر آپریشنز ایف بی آر کااضافی چارج دے دیاگیاہے۔ عبدالعزیز سومروز سیلزٹیکس کے سینئرآڈیٹرریجنل ٹیکس آفس سکھرکو سینئر آڈ یٹرآرٹی او۔ IIکراچی مقرر کیاگیا ہے ۔