سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار بچی کی لاش برآمد ،تعداد 24ہوگئی

December 13, 2017

میرپورساکرو( نامہ نگار) میرپورساکرو کے نزدیک سمندر منگل کےروز 6 سالہ بچی کی لاش ملی ہے جس کو مقامی غوطہ خوروں نے برآمد کیا ، بچی پانچ روز قبل ڈوبنے والی زائرین کی کشتی میں سوار تھی ہے ۔بچی کی لاش اس کے باپ جاوید جوکھیو نے مقامی پولیس سے وصول کی، مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔