ناساعالمی خلائی اسٹیشن پر سامان بھیجے گا

December 13, 2017

برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور خلا میں راکٹ بھیجنے والی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسپیس ایکس کی جانب سے استعمال کیے جانے والے پرانے راکٹ کو دوبارہ کار آمد بنا کر ناسا کے اشتراک کے ساتھ خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر موجود اسپیس ایکس کے کیپسول ’’ڈریگن‘‘ کیلئے ضروری سامان (کارگو) بھیجا جائے گا اور خلا میں مو جود عجیب چیزو ں کا مطالعہ اور مشاہدہ بھی کیا جائے گا۔

اسپیس ایکس پہلے بھی استعمال شدہ راکٹوں اور ڈریگن کیپسول کو خلا میں بھیج چکی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دونوں کو ناسا کے مشن میں استعمال کیا جا رہا ہے۔