بوسنیا : 20طلباء نے بیک وقت ایک ہی پیانو بجاکر عالمی ریکارڈ قائم

December 13, 2017

بوسنیا میں کچھ طالب علموں نے شہرت حاصل کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور ایک ساتھ ایک ہی وقت میں شاندار انداز میں پیانو بجاکر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔

آرٹ کے شعبے سے وابستہ 20طلباء نے بیک وقت ایک ہی پیانو پر اپنی مہارت آزماتے ہوئے ایک ساتھ پیانو بجایا اور ایسی مدھر سُر بکھیرے کہ دیکھنے والے نا صرف حیران رہ گئے بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرڈالا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈاٹلی سے تعلق رکھنے والے 17طلبا اور استاد نے 2014میں قائم کیا تھا۔