کراچی سائٹ میں گیس لائن میں آگ لگ گئی ،15 زخمی

December 13, 2017

کراچی میں سائٹ کے علاقے میٹروویل میں گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 15افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔

آتشزدگی سے3رکشہ جل گئے، جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ،اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ، گاڑیاں اور دیگر ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے آگ لگنے کی جگہ پہنچ گئے۔

فائر بریگیڈ کے ٹینڈر گیس پائپ لائن کی آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔