الیکشن جیتنے کیلئے جھوٹ بولو، بی جے پی رہنما

December 13, 2017

انتخابات کے دوران ووٹ حاصل کرنے کیلئے دنیا بھر میں سیاسی رہنماؤں کا جھوٹ بولنا تو عام بات ہے لیکن بھارت میں تو سیاستدان اپنے کارکنوں کو بھی جھوٹ بولنے کی تلقین کررہے ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک اجلاس کے دوران بی جے پی کے رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کے ایس ایشورپا نے کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ جھوٹ بولنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنی تقریر کے دوران ایشورپا کا کہنا تھا کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے بغیر گھبرائے جتنا جھوٹ بول سکو بولو ۔

کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ جو بات معلوم نہ بھی ہو اسے بیان کرتے ہوئے جھوٹ کا استعمال کرو اور کانگریس کی سابقہ حکومت کی تنقید کرو۔