ظفر تارڑ کی خوش دامن انتقال کرگئیں

December 14, 2017

کوونٹری (جنگ نیوز) پبلک ایڈ ٹرسٹ کے چیئرمین ناصر تارڑ کی قریبی عزیزہ اور ممتاز سیاسی سماجی کاروباری شخصیت ظفر عباس تارڑ کی خوش دامن پاکستان کے شہر منڈی بہائو الدین میں انتقال کرگئیں۔ چیئرمین بیت المال عابد شیخ، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی پیر صدر الدین راشدی، گورنر پنجاب، کمشنر افضال بھٹی سمیت یورپ و برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں و کشمیریوں نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و تحمل کی دعا کی ہے۔