کورنگی ، پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت پر مکینوں کا شدید احتجاج

December 14, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی کالونی پولیس نے کورنگی 100کواٹر ز کے علاقے میں چھاپہ مار کر موٹرسائیکل کی چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور چیسز برآمد کر لیئے تاہم علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے ملزمان کو چھوڑوا لیا جبکہ مسروقہ سامان بھی چھین لیا بعد ازاں پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرکے جان چھڑائی جبکہ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیااور پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ایک شہری کو گرفتار کرکے تھانے لے گئے اور وہاں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑ گیا آئی جی سندھ اور وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق عوامی کالونی پولیس کو موٹرسائیکل لفٹر گروہ کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی جس پو پولیس پارٹی نے چھاپہ امار کر دو ملزمان کو گرفتار اور اسن کے قبضے سے موٹرسائیکل کے چیسزز برآمد کر لیئے تاہم جیسے ملزمان کو لیکر پولیس روانہ ہوئی تو ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی کو گھیر لیااور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے گرفتار ملزمان اور انکے قبضے سے برآدمد ہونے والے سامان کو چھین لیااور پولیس اہلکار بڑی مشکل سے جان چھڑا کر وہاں سے بھاگے،جبکہ علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ پولیس معصوم و بےگناہ افراد کو علاقے سے گرفتار کیا تھا جن کو تھانے لے جا کار تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ایک شخص دم توڑ گیا ،واقعے کاوزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے تھانہ عوامی کالونی پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی کو جامع انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کورنگی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہو ئے حکم دیا کہ انکوائری رپورٹ میں واقع کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انکے خلاف ناصرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ برائے ملاحظہ ومزید اقدامات فوری طور پر ارسال کی جائے۔دوسری جانب آئی جی سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عوامی کالونی پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا انتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی انکوائری ومرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ وقانونی کاروائی سے متعلق رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات میں ملوث پولیس افسران اور جوانوں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔