حنیف محمد ٹی 20لیگ

December 14, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے حنیف محمد ٹی 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل کا فیصلہ ہوگیا۔ کے سی سی اے زون 7 وائٹس نے کے سی سی اے زون6 بلیوز کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ناکامٹیم نے 5 وکٹپر176 رنزبنائے۔ سعد علی نے6 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 79 رنز بنائے ۔ فاتح سائیڈ نے ہدف3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ذاکر ملک نے5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے81 اور محمد ریحان نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے61 رنز بنائے۔